Breaking News

سرکاری ملازمین کی پنشن ختم کرنے کا فیصلہ

پشاور(این این آئی)خیبر پختونخوا کی تمام جامعات میں نئی بھرتی ہونے والے ملازمین کیلئے پنشن کی سہولت ختم کردی گئی۔محکمہ ہائر ایجوکیشن خیبر پختونخوا نے صوبے کی تمام جامعات میں مالی خسارے سے بچنے کے لیے نئے بھرتی ہونے والے ملازمین کی پنشن کی سہولت ختم کردی۔ ہائر ایجوکیشن خیبر پختونخوا کے اعلامیے کے مطابق صوبے میں جامعات کے زیر نگرانی اسکولوں کی فیسوں پر بھی نظر ثانی کرکے فیس بڑھانے کی ہدایت کی گئی ہے۔اعلامیہ میں کہا گیا کہ جامعات کے ملازمین کے میڈیکل اور ہاس الاونس کو تبدیل کرکے صوبائی حکومت کے اسکیل کے برابر لایا جائے جبکہ مرمت،

سکیورٹی اور دیگر اخراجات کے لیے کیمپس کے اندر رہائش پذیر ملازمین سے پیسے وصول کیے جائیں تاکہ جامعات پر کم سے کم بوجھ پڑھ سکے۔

About Arooj

Check Also

آئی ایم ایف کی شرط پر بجلی قیمت میں اضافہ کیا گیا ، حیران کن دعویٰ

آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدر اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ حکومت نے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *