Breaking News

سرکاری ٹی وی کا سینئر اداکارہ سیمی راحیل کے ساتھ شرمناک سلوک۔۔۔ایسا ہاتھ ہو گیا کہ آپ بھی یقین نہیں کریں گے

لاہور(ویب ڈیسک)پاکستانی سینئراداکارہ سیمی راحیل پاکستان ٹیلی ویژن کی انتظامیہ پرشدید برہم ہو گئیں ۔ پاکستان ٹیلی ویژن کی جانب سے سیمی راحیل کو ایک پروگرام میں شرکت کا معاوضہ صرف 1400 روپے ادا کرنے پر انہوں نےشدید غم وغصےکا اظہار کیا ہے۔

 

.سیمی راحیل نے یوم آزادی کی مناسب سے پی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی تھی جس میں ان کے ساتھ سلمان شاہد بھی موجود تھے اور یہ پروگرام پی ٹی وی ورلڈ سے نشر ہوا تھا۔ سیمی راحیل نے انسٹاگرام پر چیک کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ” یہ چیک اس چیز کا اعتراف ہے کہ ریاست اپنے فنکاروں کو کس قدر پیار کرتی ہے”۔

 

اسی سلسلے میں سیمی راحیل نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لوگ ہم سے پوچھتے ہیں کہ آپ پی ٹی وی پر کام کیوں نہیں کرتے؟ پی ٹی وی پرائیویٹ چینلزکے مقابلے کا دعویٰ تو کرتا ہے لیکن وہاں سینئر فنکاروں کے ساتھ کیا ایسا سلوک ہوتا ہے اس کا اندازہ یہ چیک دیکھ کر لگایا جا سکتا ہے۔

 

سیمی راحیل نے مزید کہا کہ جو ان کے من پسند لوگ ہوتے ہیں انہیں پیسے بھی زیادہ ملتے ہیں اور ایوارڈ بھی، ریما اور میرا کو تو لاکھوں روپے دئے جاتے ہیں لیکن سینئر فنکاروں کے ساتھ یہ سلوک ہوتا ہے۔

About Arooj

Check Also

آئی ایم ایف کی شرط پر بجلی قیمت میں اضافہ کیا گیا ، حیران کن دعویٰ

آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدر اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ حکومت نے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *