نئی دہلی (ویب ڈیسک) مودی کی وجہ سے بھارت کا اصل چہرہ ایک بار پھر بے نقاب ہوگیا۔ بھارت کو آئینہ دکھانے والے پروفیسر اشوک سوائن کا ٹویٹر اکاؤنٹ بند کردیا گیا۔ اپنی ہی حکومت کے کارنامے دنیا کے سامنے لانے والے ذہین پروفیسر کیخلاف سنگین قدم اُٹھا دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق مودی کی وجہ سے بھارت کا اصل چہرہ ایک بار پھر بے نقاب ہوا، بھارت سرکار کو آئینہ دکھانے والے پروفیسر اشوک سوائن کا آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ بند کردیا گیا۔ بھارت نے اپنے اثر ورسوخ سے اشوک سوائن کا اکاؤنٹ بند کروایا۔ یاد رہے کہ پلواما ڈرامہ،اشوک سوائن نے فالس فلیگ آپریشن کا خدشہ ظاہر کیا تھا۔ ریاستی شر پسندی کے ثبوت، کپواڑہ ڈرامہ فیل ہونے پر بھارت سچ کو دبانے میں مصروف ہے۔