Breaking News

عوام کو سستی چینی فراہم کرنے کا وعدہ : وزیراعظم عمران خان کے احکامات کو ہوا میں اڑا دینے والی خبر آگئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک )وزیر اعظم ریلیف پیکیج کے تحت یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے شوگر ملوں سے مہنگی چینی خریدنے سے انکار کرتےہوئے پینتیس ہزار میٹرک ٹن چینی کا مسلسل تیسرا ٹینڈر بھی منسوخ کردیا- 91 روپے کلوکی بولی دی گئی تھی،مسلسل دو ٹینڈرز میں چینی کےسٹاک ختم ہونے کو جواز بناکر شوگر ملوں کی جانب سے چینی

 

بیچنے کے انکار کے بعد تیسرے ٹینڈر میں اب یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن نے شوگر ملوں سے مہنگی چینی خریدنے سے انکار کردیا-ذرائع کے مطابق 35 ہزار میٹرک ٹن ٹینڈر کی بولی میں ایک شوگر مل نے حصہ لیا اور چار ہزار میٹرک ٹن چینی کیلئے فی کلو اکیانوے روپے کی بولی دی تاہم فی کلو چھ روپے اخراجات کے بعد کارپوریشن کو چینی ستانوے روپے فی کلو میں پڑنی تھی جبکہ یوٹیلیٹی سٹورزکوپچیس ہزار میٹرک ٹن درآمدی چینی بیاسی روپے فی کلو میں پڑرہی ہے۔ذرائع کے مطابق یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کی جانب سے اگست سے لیکر اب تک 35 ہزار میٹرک ٹن چینی کے 4 الگ الگ جاری کئے گئے ٹینڈرز کے تحت کل ایک لاکھ پانچ ہزار میٹرک ٹن چینی کے تین ٹینڈرز منسوخ کئے گئے جبکہ ایک ٹینڈر میں صرف چار ہزار میٹرک ٹن چینی خریدی گئی۔ذرایع کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورزکارپوریشن نے آخری بار مقامی شوگر ملوں سے چینی اٹھاسی روپے فی کلو کے حساب سے خریدی تھی۔

About Arooj

Check Also

بالی ووڈ کے معروف ترین اداکار سنی دیول کے وحوالے سے انتہائی افسوسناک خبر، پوری انڈسٹری سکتے میں آگئی

ممبئی(نیو زڈیسک) بھارتی اداکار اور رکن پارلیمنٹ سنی دیول کورونا وائرس کا شکار ہو گئے۔ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *