Breaking News

بیگم شمیم اختر کی لندن میں نماز جنازہ میں کتنے لوگ شامل ہوسکیں گے اور میت کب تک پاکستان آئے گی؟اعلان کر دیا گیا

لندن (ویب ڈیسک) سابق وزیر اعظم نواز شریف کی والدہ بیگم شمیم اختر کا لندن میں انتقال ہوگیا ہے جس کے بعد ان کی میت کو پاکستان لانے کے انتظامات کیے جا رہے ہیں۔نجی ٹی وی سماء کے مطابق بیگم شمیم اختر کے اہلخانہ کی بڑی تعداد لندن میں مقیم ہے اس لیے ان کی ایک

 

نماز جنازہ وہیں ادا کی جائے گی جس کے بعد میت کو پاکستان روانہ کیا جائے گا۔کورونا وائرس کی وجہ سے برطانیہ میں سختیاں ہیں جس کی وجہ سے نماز جنازہ میں صرف 30 افراد ہی شرکت کرسکیں گے۔ نماز جنازہ مسجد کے صحن یا کسی پارک میں ادا کی جاسکے گی۔ مسجد کے اندر نماز جنازہ ادا کرنے کی اجازت نہیں ہے۔برطانیہ سے میت پاکستان لانے پر کوئی پابندی نہیں ہے، لیکن اس کیلئے ضروری قانونی کارروائی پوری کرنا ہوگی جس میں 72 گھنٹے تک لگ سکتے ہیں۔ قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد ہی میت پاکستان روانہ کی جائے گی۔

About Arooj

Check Also

5 سال بعد پاکستان کے نمبر 1وزیراعلیٰ کون ہونگے؟وزیراعظم عمران خان نے نام لے کر بتا دیا

لاہور (ویب ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار5 سال بعد …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *