Breaking News

کپتان کا وژن کامیابی سے جاری۔۔۔!! وزیراعظم عمران خان کی حکومت کو معاشی محاذ پر بڑی کامیابی مل گئی

کراچی (ویب ڈیسک)پاکستانی حکومت کو معاشی محاذ پر بڑی کامیابی مل گئی ، پاکستان کے بارڈر ٹریڈنگ انڈیکس میں28 درجے بہتری ہوئی اور فہرست میں 108پر آگیا۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ عمران خان کی حکومت کی بڑی کامیابی ،

 

پاکستان کے بارڈر ٹریڈنگ انڈیکس میں28 درجے بہتری ہوئی اور 2020کی فہرست میں پاکستان 136 سے 108پر آگیا، معیشت درست سمت میں جارہی ہے۔خیال رہے عالمی بینک نے ایز آف ڈوئنگ بزنس پر سالانہ رپورٹ جاری کردی، جس میں ٹریڈنگ فیسیلٹی اگریمنٹ کے تحت متعدد اقدامات پر عمل درآمد کے باعث پاکستان کی ٹریڈنگ اکراس بادڑر انڈیکس میں اٹھائیس درجے بہتری ہوئی۔ایز آف ڈوئنگ بزنس پر سالانہ رپورٹ کے مطابق پاکستان کی رینکنگ ایک سو چھتیس سے بہتر ہو کر ایک سو آٹھ پر آگئی ،، نومبر2020 میں پاکستان کی ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن کے ٹی ایف اے پرعملدرآمدکی شرح اناسی فیصد تک پہنچ گئی ۔ جو جون دو ہزار اٹھارہ میں محض چونتیس فیصد تھی۔دوسری جانب ایک اور خبر کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک بہترین تصویر پوسٹ کی ہے جس میں وہ وزیراعظم ہائوس کے باغ میں پرفضا ماحول میں نماز کی ادائیگی کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویر میں عمران خان سیاہ رنگ کی قمیض شلوار کے ساتھ سیاہ واس کوٹ میں ملبوس ہیں جبکہ یہ تصویر پیچھے سے لی گئی ہے، یہی وجہ ہے کہ تصویر میں عمران خان کا چہرہ نظر نہیں آرہا ہے۔عمران خان نے تصویر پوسٹ کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ میرے ایمان نے مجھے سب سے بڑی نعمت جو عطا کی ہے وہ یہ ہے کہ مجھے خوف سے آزاد کیا ہے۔وزیراعظم عمران خان نے لکھا کہ مجھے جن خوف سے آزادی ملی ہے وہ یہ ہیں، ناکامی کا خوف، موت کا خوف، میری روزی کھونے کا خوف اور دوسروں کے ذریعے ذلیل و رسوا ہونے کا خوف۔عمران خان کی اس خوبصورت پوسٹ کو ان کے چاہنے والے اس قدر پسند کررہے ہیں کہ اب تک ایک لاکھ 56 ہزار سے زائد صارفین وزیراعظم کی تصویر کو لائک کرچکے ہیں۔

About Arooj

Check Also

5 سال بعد پاکستان کے نمبر 1وزیراعلیٰ کون ہونگے؟وزیراعظم عمران خان نے نام لے کر بتا دیا

لاہور (ویب ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار5 سال بعد …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *