Breaking News

علامہ خادم حسین رضوی کا نماز جنازہ ادا۔۔!!! تحریک لبیک کا نیا امیر کسے مقرر کردیا گیا؟ تازہ ترین خبر آگئی

لاہور (ویب ڈیسک)تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ مولانا خادم حسین رضوی کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ہے اور دعا سے قبل جماعت کے نئے امیر علامہ سعد رضوی نے حلف بھی اٹھا لیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق علامہ سعد رضوی تحریک لبیک پاکستان کے نئے امیر ہوں گے جو کہ علامہ خادم حسین

 

رضوی کے صاحبزادے ہیں ۔ علامہ خادم حسین رضوی کی نماز جنازہ مینار پاکستان میں ادا کی گئی ، یتیم خانہ چوک سے ان کے جسد خاکی کو مینار پاکستان پہنچانے میں چھ گھنٹے سے زائد کا وقت لگا، مینار پاکستان میں لوگوں کی آمد کا سلسلہ کل رات سے ہی شروع ہو چکا تھا ۔تحریک لبیک پاکستان کے نئے امیر علامہ سعد رضوی نے جنازہ کی ادائیگی کے بعد پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ علامہ خادم حسین رضوی کا مشن جاری رکھیں گے اور ان کی نصیحتوں پر عمل کرتے رہیں گے ۔یاد رہے کہ علامہ خادم حسین رضوی چند روز سے بخار میں مبتلا رہنے کے بعد جمعرات کی شب انتقال کر گئے تھے، انہیں طبعیت بگڑنے پر شیخ زاید ہسپتال لایا گیا لیکن اسپتال انتظامیہ کے مطابق وہ ہسپتال پہنچنے سے پہلے ہی دم توڑ چکے تھے ان کی بیماری سے متعلق کوئی ہسٹری سامنے نہیں آئی۔دریں اثناتحریک لبیک کے سربراہ مولانا خادم حسین رضوی کی وفات کے بعد ان کے انتقال کی خبر سوشل میڈیا اور الیکٹرونک میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن گئی، لاکھوں افراد تعزیت کرتے ہوئے ان کے بارے میں کمنٹس سوشل میڈیا پر دیے، تحریک لبیک یا رسول اللہ کے سربراہ مولانا خادم رضوی کے وفات کی خبر جیسے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو سوشل میڈیا پر ہر طرف ٹویٹر یوٹیوب فیس بک دیگر اکانٹس پر یہ خبر لمحوں ہی میں اتنی شیئر اور وائرل ہوئی کہ سوشل میڈیا پر ہر طرف ان کی انتقال کی خبر ہی زیر بحث رہی، وزیراعظم وزیر اعلیٰ اور وزرا سمیت ملک کے نامور اینکرز صحافیوں نے بھی اپنے فیس بک پیج پر مولانا رضوی کی وفات کے حوالے سے ان کی زندگی کے بارے میں اور عالمی میڈیا بی بی سی سمیت دیگر پر شائع اور نشر ہونے والی ان کے دھرنوں کی خبروں کو لگا دیا، اسی طرح مولانا رضوی کی وفات کے بعد بعد الیکٹرونک میڈیا نے بھی ان کی وفات کی خبر بریکنگ نیوز کے طور پر چلائیں، سوشل میڈیا پر علامہ رضوی کی وفات اور پھر سانس بحال ہونے کی خبریں بھی یکے بعد دیگرے سامنے آتی رہیں اور بڑے بڑے صحافیوں نامور کالم نگاروں نے بھی ان کی وفات اور دوبارہ سانس بحالی کو معجزہ بھی قرار دیا تاہم ضلع سرگودھا سمیت دیگر اضلاع میں ان کی جماعت سے وابستہ افراد نے ان کی وفات کو ناقابل تلافی نقصان قرار دیتے ہوئے ان کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی خدمات کو صدیوں یاد رکھا جائے گا ۔

About Arooj

Check Also

5 سال بعد پاکستان کے نمبر 1وزیراعلیٰ کون ہونگے؟وزیراعظم عمران خان نے نام لے کر بتا دیا

لاہور (ویب ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار5 سال بعد …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *