Breaking News

سخت ترین بندشیں۔!! کورونا کے باوجود اپوزیشن جلسے کیلئے بضد۔۔۔۔ وزیراعظم نے اپوزیشن کو ایک دفعہ پھر للکار دیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا یہ لوگ عدالتی احکامات ہوا میں اڑا کر اور کیسز میں تیز اضافے کےباوجود جلسے پر بضد ہیں۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزیر اسد عمر کی جانب سے پشاور میں کورونا صورتحال پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر

 

اپنے بیان میں کہا کہ پی ڈی ایم کے اراکین پہلے سخت ترین بندشیں چاہتے تھے اور مجھ پرطنز و تنقید کے نشتر چلایا کرتے تھے، آج وہی لوگ عوام کی زندگیاں خطرےمیں ڈال کرناعاقبت اندیش سیاست کررہے ہیں، عدالتی احکامات ہوامیں اڑا یہ لوگ جلسےکررہے ہیں جبکہ کوروناکیس ڈرامائی انداز میں بڑھ رہے ہیں۔یاد رہے وفاقی وزیر اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا تھا کہ پشاورمیں گزشتہ روز کورونا کیسز کی مثبت شرح13.39 فیصدرہی، 202مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔اسدعمر کا کہنا تھا کہ 50افراد کم آکسیجن پرجبکہ134 کوزیادہ آکسیجن دی جارہی ہے جبکہ 18افرادوینٹی لیٹرزپرہیں ، گزشتہ روز 14 مریض تشویشناک حالت میں آئے، ہم اس وقت محفوظ ہوں گے جب لوگ احتیاط کریں گے۔دوسری جانب ایک اور خبر کے مطابق ) وزیر محنت و ثقافت خیبر پختونخوا نے کہا ہے کہ پشاور میں پی ڈی ایم جلسے کی کسی صورت اجازت نہیں دیں گے، کرونا سے لوگوں کو نقصان پر اپوزیشن کے خلاف مقدمات درج ہوں گے۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق شوکت یوسفزئی نے اپنے ایک بیان میں واضح کیا ہے کہ اپوزیشن کو عوام کی نہیں بدعنوانی بچانے کی فکر ہے، کسی کو عوام کے جان و مال سے کھیلنے نہیں دیں گے، کرونا سے لوگوں کو نقصان پر اپوزیشن کے خلاف مقدمات درج ہوں گے۔شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ پی پی دہرا معیار چھوڑ دے، سندھ میں لاک ڈاؤن اور کے پی میں جلسوں کے اعلان کا کیا مطلب ہے؟ کرونا صورت حال کے پیش نظر اپوزیشن پشاور جلسہ منسوخ کرے، پی ٹی آئی حکومت کے مخالفین بھی اپوزیشن سے جلسہ منسوخ کرنے کا کہہ رہے ہیں۔انھوں نے سوال اٹھایا کیا اپوزیشن رہنماؤں کے اپنے بچے جلسے میں شریک ہو رہے ہیں، یہ صرف دوسروں کے بچوں کو استعمال کرنا چاہتے ہیں؟گزشتہ روز صوبائی وزیر نے اپنے ایک ویڈیو رد عمل میں کہا تھا کہ وزیر اعلیٰ محمود خان نے اپوزیشن کو کرونا کی صورت حال پر بریفنگ دینے کے لیے وزرا کی کمیٹی تشکیل دی ہم نے اپوزیشن کو دعوت دی مگر انھوں نے بریفنگ لینے سے انکار کر دیا جو انتہائی افسوس ناک اور غیر جمہوری عمل ہے۔

About Arooj

Check Also

5 سال بعد پاکستان کے نمبر 1وزیراعلیٰ کون ہونگے؟وزیراعظم عمران خان نے نام لے کر بتا دیا

لاہور (ویب ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار5 سال بعد …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *