Breaking News

اینٹ کا جواب پتھر۔۔۔!! کورونا کیسز بڑھنے پر حکومت نے اپوزیشن کو کراکرا جواب دینے کا فیصلہ کرلیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) حکومت نے خیبر پختونخوا میں کورونا کیسز بڑھنے پرجلسوں کے منتظمین کے خلاف مقدمے درج کرنے کا اعلان کیا ہے۔وفاقی وزیراطلاعات سینیٹرشبلی فرازنے کہا کہ خیبرپختونخوا میں کورونا کیسز بڑھنے کی صورت میں اپوزیشن رہنماؤں اورجلسوں کے منتظمین پرایف آئی آر درج کرائی جائے گی۔وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ ‏اپوزیشن

 

غیر ذمہ داری کا ثبوت دینے پر تلی ہوئی ہے۔ انکا جلسے منعقد کرنے پر بضد ہونا ان کی غیر جمہوری سوچ اور غیر ذمہ دارانہ رویے کا عکاس ہے۔ عدالتی اور حکومتی احکامات کے بعد جلسے منعقد کرنے کا کوئی قانونی اور اخلاقی جوازنہیں بنتا۔ شبلی فراز نے کہا کہ ‏ذاتی مفاد کے لئے عوام کی صحت اور زندگیوں سے کھیلنا سب سے بڑی خود غرضی ہے۔واضح رہے کہ پشاورکی ضلعی انتظامیہ نے کورونا کیسزبڑھنے کے خطرے کے پیش نظرپی ڈی ایم کو پشاور میں کل جلسہ کرنے کی اجازت نہیں دی۔دوسری جانب ایک اور خبر کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا یہ لوگ عدالتی احکامات ہوا میں اڑا کر اور کیسز میں تیز اضافے کےباوجود جلسے پر بضد ہیں۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزیر اسد عمر کی جانب سے پشاور میں کورونا صورتحال پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراپنے بیان میں کہا کہ پی ڈی ایم کے اراکین پہلے سخت ترین بندشیں چاہتے تھے اور مجھ پرطنز و تنقید کے نشتر چلایا کرتے تھے، آج وہی لوگ عوام کی زندگیاں خطرےمیں ڈال کرناعاقبت اندیش سیاست کررہے ہیں، عدالتی احکامات ہوامیں اڑا یہ لوگ جلسےکررہے ہیں جبکہ کوروناکیس ڈرامائی انداز میں بڑھ رہے ہیں۔یاد رہے وفاقی وزیر اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا تھا کہ پشاورمیں گزشتہ روز کورونا کیسز کی مثبت شرح13.39 فیصدرہی، 202مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

About Arooj

Check Also

5 سال بعد پاکستان کے نمبر 1وزیراعلیٰ کون ہونگے؟وزیراعظم عمران خان نے نام لے کر بتا دیا

لاہور (ویب ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار5 سال بعد …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *